آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، محمد حفیظ بہترین آل راﺅنڈ قرار

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، محمد حفیظ بہترین آل راﺅنڈ قرار
آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ، محمد حفیظ بہترین آل راﺅنڈ قرار

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھارت ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی نے رینکنگ جاری کر دی جس میں محمد حفیظ کو بہترین آل راو¿نڈر قرار دیدیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )کی جانب سے ون ڈے بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے سعید اجمل کی ٹاپ پوزیشن ہے جبکہ محمد حفیظ کو دوسری پوزیشن مل گئی۔ شاہد آفریدی کی تئیسویں اور عمر گل کی پینتیسویں پوزیشن برقرار ہے۔بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ سرفہرست ہیں۔بھارت کے ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن ہے۔عمر اکمل تین درجے تنزلی کا شکار ہو کر سولہویں اور مصباح الحق دو درجے تنزلی کا شکار ہو کر 28ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آل راو¿نڈ کیٹیگری میں قومی کھلاڑی محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھائی اور رینکنگ میں دوسری سے پہلی پوزیشن اپنے نام کرکے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی جگہ لے لی جبکہ شکیب الحسن دوسرے نمبر پرآ گئے۔پاکستان کے شاہد آفریدی کا چوتھا نمبر ہے۔

مزید :

کھیل -