بے نظیر قتل کیس: ویڈیو لنک کے ذریعے مارک سیگل کا بیان ریکاڈ کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

بے نظیر قتل کیس: ویڈیو لنک کے ذریعے مارک سیگل کا بیان ریکاڈ کرانے کی درخواست ...
بے نظیر قتل کیس: ویڈیو لنک کے ذریعے مارک سیگل کا بیان ریکاڈ کرانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر قتل کیس میںانسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے امریکی صحافی مارک سیگل کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست سماعت کے لیے منظورکرلی ہے ۔ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کی طرف سے دائر درخواست انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری حبیب الرحمان نے سماعت کے لیے منظورکی ۔ ایف آئی اے کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ وزارت خارجہ کے ذریعے عدالتی سمن مارک سیگل کو بھجوایاگیاہے اور اُنہوں نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان آنے سے معذرت کرلی ہے لہٰذا عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے مارک سیگل کا بیان ریکارڈکرے جس کے بعد عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔

مزید :

راولپنڈی -اہم خبریں -