لانگ مارچ کو نزلہ زکام ہوسکتاہے: گورنر پنجاب

لانگ مارچ کو نزلہ زکام ہوسکتاہے: گورنر پنجاب
لانگ مارچ کو نزلہ زکام ہوسکتاہے: گورنر پنجاب

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنرپنجاب مخدوم احمد محمودنے کہا ہے کہ 14جنوری کے لانگ مارچ کی کوئی تیاریاں نہیں ہو رہیں،سردی بہت زیادہ ہے ، لانگ مارچ کے نتیجے میں نزلہ زکام کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا۔جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹریٹ منصورہ میں قاضی حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعدسید منور حسن کے ہمرا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ انتخابات شفاف اور بروقت ہوں گے، کسی ایک سیاسی جماعت کو دوسری جماعت پرفوقیت نہیں ہو گی ،سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو گا،گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے عشائیے میں مسلم لیگ ن کے اراکین کی عدم شرکت اُن کی اپنی پالیسی ہے تاہم وہ مفاہمتی سیاست جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاسی جماعت ہی نہیں بلکہ ایک سیاسی ادارہ ہے۔ قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور کا انتقال قومی نقصان ہے،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے گورنر پنجاب کو انکی منصورہ آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایسے شخص کو پنجاب کا گورنربنایا گیا ہے جس کی عوام میں عزت ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گورنر نے صاف شفاف انتخابات کی یقین دہانی کرائی ہے، نگران حکومت غیر جانبدار اور غیر سیاسی لوگوں پر مشتمل ہو نی چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -