نامعلو م افراد کا نیٹو گاڑیوں اور تھانے پر حملہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نامعلوم افراد نے نیٹو فورسز کی گاڑیو ں پر حملے کے بعد یہ گاڑیاں محفوظ کرنے کی کوشش پر تھانہ منگھو پیر پر بھی حملہ کر دیا گیا تاہم جوابی کاروائی پر فرار ہو گئے۔ جیو نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے کنٹینر پر لوڈ نیٹو فورسز کی گاڑیوں پر حملے کر کے انہیں تباہ کر نے کی کوشش کی تو گاڑیوں کو تھانہ منگھو پیر کے قریب لے جایا گیا جہاں انہوں نے دوبارہ حملہ کر دیا۔ اس حملے پر پولیس کی نفری طلب کر لی گئی جس کی جوابی کارروائی پر ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد آٹھ سے دس تھی جبکہ اس جھڑپ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نیٹو فورسز کی گاڑیاں بھی مکمل طور پر محفوظ رہیں ۔ پولیس نے تھانہ منگھو پیر کے علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔