ناروال، مرید کے روڈپر حادثہ،آٹھ افرادجاں بحق ،پچاس زخمی

ناروال، مرید کے روڈپر حادثہ،آٹھ افرادجاں بحق ،پچاس زخمی
ناروال، مرید کے روڈپر حادثہ،آٹھ افرادجاں بحق ،پچاس زخمی

  

ناروال(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور جانے والی مسافر بس مریدکے ، ناروال روڈ پر تیزرفتار ی کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوگئے۔ بس سفید پلی کے قریب تیزرفتاری کے باعث بس بے قابو ہوکر قلابازیاں کھاتی ہوئی کھیتوں میں جاگری۔جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیوروہاب اصغر،مٹھو،راشد ،18سالہ نوجوان، ایک نامعلوم شخص اور تین خواتین فوزیہ بی بی ،زینب بی بی اور13سالہ امبر شامل ہیں ۔ زخمیوں کو مرید کے اور لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیاہے۔

مزید :

منڈی بہائو الدین -