اے این پی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اے پی سی کرائے گی

اے این پی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اے پی سی کرائے گی
اے این پی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اے پی سی کرائے گی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے قومی سیاسی قیادت کی آ ل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جماعت اسلامی اور ن لیگ نے اس فیصلے کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ کانفرنس میں ، ایم کیوایم،مسلم لیگ ق ،پی پی پی،جے یو آئی ف اور تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کو مدعو کیا جائے گا۔ اے پی سی میں طالبان سے مذاکرات اور شرائط کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ غلام احمد بلور نے کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے بات چیت کی ہے او ر انہوں نے کانفرنس کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ جماعت اسلامی نے بھی کانفرنس کی حمایت کی ہے۔ اسفندیار ولی نے کانفرنس کے حوالے سے صدر آصف زرداری سے بھی بات چیت کی ہے اور وہ جلد ہی وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، ایم کیوایم کی قیادت اور چوہدری برداران سے بھی بات کریں گے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ اس حوالے سے آرمی قیادت سے بھی بات کی جائے گی۔

مزید :

قومی -