دہشت گردی کا خطرہ کمشنر اسلام آباد کی لانگ مارچ کو سیکیورٹی دینے سے معذرت

دہشت گردی کا خطرہ کمشنر اسلام آباد کی لانگ مارچ کو سیکیورٹی دینے سے معذرت
دہشت گردی کا خطرہ کمشنر اسلام آباد کی لانگ مارچ کو سیکیورٹی دینے سے معذرت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کے کمشنر نے طاہر القادر کے لانگ مارچ کو سیکیورٹی دینے سے معذرت کر لی ہے۔ کمشنر نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی آبادی 10لاکھ ہے اور شہر میں مزید 10یا 20لاکھ افراد کی جگہ نہیں ہے لہذا اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے سامنے اتنے بڑے مجعمے کی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سامنے اتنی بڑی تعداد میں لوگ غیر ملکی سفارتخانوں کے لیے بھی مسائل پیدا کریں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ طاہر القادری طالبان کی ہٹ لسٹ پر ہیں اور ان جان کو خطرہ ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -