بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان کا احتجاج

بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان کا احتجاج
بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان کا احتجاج

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔پاکستان میں تعینات بھارتی نائب ہائی کمشنر کو آج دفتر خارجہ میں طلب کرکے گذشتہ روز حاجی پیر سیکٹر میں پاکستانی چیک پوسٹ پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی نائب ہائی کمشنر کو پاکستان کی جانب سے احتجاجی نوٹ دیا گیا جس میں بھارتی حکومت پر زور گیا ہے وہ ایسے اقدامات کو یقینی بنائے جس کے نتیجے میں مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستانی چیک پوسٹ پر بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

اسلام آباد -