ہا ہا ہا۔۔۔جو گیس آتی نہیں ،اس سے جلنے والے ہیٹر بند کرنے کی تلقین

ہا ہا ہا۔۔۔جو گیس آتی نہیں ،اس سے جلنے والے ہیٹر بند کرنے کی تلقین
ہا ہا ہا۔۔۔جو گیس آتی نہیں ،اس سے جلنے والے ہیٹر بند کرنے کی تلقین

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید نے کہا ہے کہ گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اوراگر فوری طور پر صارفین نے گیزر اور ہیٹرز بند نہ کیے تو گیس سپلائی کرنے والا سسٹم تباہ ہوسکتا ہے۔ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنریٹر اور کمپریسر کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور اگر کوئی حادثہ ہوا توہم ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت گیارہ لاکھ نئے کنکشنز زیر التواءہیں اور اوگرا کی جانب سے چارلاکھ نئے کنکشن فراہم کرنے کا کوٹہ مل گیا ہے جس پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی اور ایل پی جی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے اور گیس کی طلب کم ہوتے ہی سی این جی سٹیشنوں کو گیس فراہم کردی جائے گی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -