حکومتی سرپرستی میںکمپنیاں استعداد سے کم کا م کر رہی ہیں: راولپنڈی چیمبر

حکومتی سرپرستی میںکمپنیاں استعداد سے کم کا م کر رہی ہیں: راولپنڈی چیمبر

راولپنڈی(کامرس ڈیسک)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں نے کہا ہے حکومتی سرپرستی میں موجود کمپنیاں اپنی استعداد سے کم کا م کر رہی ہیں عوام کے ٹیکسسز سے بنائی گئیں کمپنیوں کا اپنی پیداواری صلاحیت سے کم پیداوار ملک کی معیشت کے لئے نقصان دہ ہے، ایسی تمام کمپنیوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے ان کی حالت زار کو نہ صرف بہتر بنایا جائے بلکہ اس قابل بنایا جائے کہ ان سے نفع حاصل کر کے عوام کی فلاح کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے اس حوالے سے چیمبر ز کے کردار کو اہمیت دی جانی چاہیے تا کہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں ،ہیوی مکینیکل کمپلیکس ،ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا ،پاکستان آرڈیننس فیکٹریز ،جمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی وغیرہ مناسب تشہیر نہ ہونے کی وجہ سے حسب منشاءنتائج نہیں دے رہی ہیں اگر ان کمپنیز کی مصنوعات کو دیگر ممالک میں متعارف کروایا جائے تو ملکی ریونیو میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ،راولپنڈی چیمبر سنگل کنٹری نمائشوں میں ان تمام کمپنیز کو سٹال دینے کی پیشکش کرتا ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے تا کہ یہاں بننے والی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میںترویج دی جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں چیمبر میں ہیوی مکینیکل کمپلیکس کے مینیجنگ ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ اور جنرل مینیجر محمد زبیر کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا ۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر ملک شاہد سلیم، نائب صدر محمد عالم چغتائی ،سابق صدر عبدالرﺅف چوہدری اور ندیم اے رﺅف بھی موجو دتھے۔

مزید : کامرس


loading...