سام سنگ نے سب سے پہلی 8جی بی ، LPDDR4 موبائل DRAM تیارکرلی

سام سنگ نے سب سے پہلی 8جی بی ، LPDDR4 موبائل DRAM تیارکرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈنے صنعت کی سب سے پہلی آٹھ گیگا بائیٹ (GB 8) لوپاورڈبل ڈیٹا ریٹ 4 ( LPDDR4 ) ، موبائل DRAM تیارکرلی ۔سام سنگ الیکٹرانکس میں میموری سیلزاینڈ مارکیٹنگ کے ایگزیکٹیونائب صدریونگ ہیون جن نے کہا ہے کہ نئی جنریشن کیDRAM LPDDR4, جلد ہی پورے DRAM مارکیٹ پرچھا جائے گی اور گلوبل موبائل ڈی ریم مارکیٹ میں اس کے حصص میں بھی تیزی سے اضافہ ہو گا۔انھوں نے کہا کہ ہم، ہم عصر انڈسٹری سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے جدید موبائل آلات متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ عالمی OEMs ، استثنائی یوزرسہولت کے ساتھ اختراعی موبائل ڈیوائسزپیش کرسکیں۔سام سنگ کا نیا تیز رفتار 8GB LPDDR4, موبائل DRAM موبائل میموری ایپلی کیشنز کےلیے اعلی سطح کی کثافت ، کارکردگی اور توانائی کی بچت فراہم کرے گا۔



 8GB LPDDR4, کو 20 نینومیٹرکلاس کی پراسس ٹیکنالوجی پرتیارکیا گیا ہے اوریہ ایک Die پرایک گیگا بائیٹ (GB ) فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ ، سام سنگ کا نیا 8GB LPDDR4, کم وولٹیج سوئنگ ٹرمینیٹڈ لاجک ( LVSTL ) I / O انٹرفیس استعمال کرتا ہے جو LPDDR4 DRAM, کےلئے ایک معیار بن گیا ہے۔ نئے انٹرفیس پر مبنی LPDDR4 چپ 3200میگابائیٹ فی سیکنڈ ڈیٹا ٹرانسفرکی شرح کی خوبی کا حامل ہے۔ مجموعی طور پر نئے LPDDR4 انٹرفیس تیزترین LPDDR3 یا DDR3 میموری کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ کارکردگی فراہم کرے گا ۔اس کے علاوہ یہ 1.1 وولٹ کی تقریبا 40 فیصدکم توانائی استعمال کرتا ہے۔

مزید :

کامرس -