حکومت کی معاشی اور تجارتی پالیسی خوش آئند ہے:ڈاکٹر نور فاطمہ

حکومت کی معاشی اور تجارتی پالیسی خوش آئند ہے:ڈاکٹر نور فاطمہ

سلام آباد(اے پی پی) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کی سربراہ ڈاکٹر نور فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی اور تجارتی پالیسی خوش آئند ہے تاہم ملک میں نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم اور مہارت دینے کے ساتھ ساتھ ٹیکس واجبات کی ادائیگی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز

شریف کے دورہ چین ، برطانیہ اور امریکہ سے ملکی تجارت کو فروغ ملا ہے تاہم بین الاقوامی برآمدات کو بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یورپ کی جانب سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا بہت بڑی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی بدولت ملکی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔ ڈاکٹر فاطمہ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان صف اول کا اتحادی ہے تاہم دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو سخت نقصان پہنچا ہے اور بین الاقوامی برادری اس سلسلے میں پاکستان کی خاطر خواہ معاونت نہیں کر رہی۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور بدقسمتی سے اس کے پاس کوئی ہنر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل مہارت دینے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملکی آبادی کا 9 فیصد ٹیکس ادا کرتی ہے تاہم معیشت کی بہتری کیلئے ٹیکس واجبات کی دائیگی کو فروغ دینا ہوگا۔

(taa/jav/ama 1400:14)

مزید : کامرس


loading...