دھنیا کی بہترپیداوارکیلئے آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتی جا ئے: ز رعی ماہرین
سرگودھا (اے پی پی) زرعی ماہر ی۲ن نے دھنیا کی بہتر پیداوار کیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ کاشت کاروںکوکہا ہے کہ آبپاشی کے سلسلہ میں اس امرکا خیال رکھیں کہ کھیلیاںپانی میںہرگزنہ ڈوبنے پائیں کیو نکہ ا س سے دھنیا کی پیداواربری طرح متاثرہوسکتی ہے ۔اگرفصل کی بوائی وترمیں کی گئی ہوتوفصل اگنے کے بعد15سے20روزتک پانی نہ دیاجا ئے اورجب پودے 4سے5انچ بڑے ہو جائیں توان کی چھدرائی کردی جا ئے۔ فاصلہ 9سے 12انچ تک رکھنے سے پودے اچھی طرح نشوونماپاسکتے ہیں۔ ماہرین کاکہناہے کہ 2سے3مرتبہ گوڈی کرکے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثر انداز میںزمین سے اپنی غذاحاصل کر کے بہترپرورش پاسکتے ہیں۔
کٹائی کے بعدزمین کی زرخیزی کومدنظر رکھتے ہو ئے نائٹروجنی کھادڈالنے کی بھی ضرورت ہے جوفصل کی بڑھوتری تیزکرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔