ایران نے عراق کو القاعدہ کیخلاف جنگ میں تعاون کی پیشکش کر دی

ایران نے عراق کو القاعدہ کیخلاف جنگ میں تعاون کی پیشکش کر دی

تہران (این این آئی) ایران نے عراق کو القاعدہ کیخلاف جنگ میں تعاون کی پیشکش کر دی ۔ایرانی مسلح افواج کے نائب چیف آف سٹاف بریگیڈیر جنرل محمد حجازی نے صحافیوں کو بتایا کہ ضرورت پڑی تو انکا ملک عراق کو فوجی سازوسامان دینے کیلیئے تیار ہے تاہم عراق نے اب تک سرکاری سطح پر کوئی درخواست نہیں کی ہے۔انہون نے کہا کہ عراقی حکام نے تعاون کے سلسلے میں رابطہ ضرور کیا ہے تاہم تکفیری شدت پسندوں کیخلاف مشترکہ کاروائی پر کوئی بات نہیںہوئی،عراقی کمانڈر نے کہاکہ عراق کو ضرورت پڑی تو ہم انہیں فوجی سازوسامان دینے کیلئے تیار ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...