مسئلہ کشمیر پر پرویز مشرف سے معاہدے

مسئلہ کشمیر پر پرویز مشرف سے معاہدے

 کی تفصیلات بتائی جائیں، بی جے پی

نئی دہلی (آئی اےن پی )ہندو بنیاد پرست جماعت بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ بتائیں کہ پرویز مشرف دور میں پاکستان سے مسئلہ کشمیر پر کیا معاہدہ ہوا تھا۔ بھارتی عوام کشمیر کے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما ارون جیٹلے نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ بتائیں کہ کشمیر سے متعلق پاکستان سے کیا معاہدہ ہوا تھا اور پرویز مشرف کے مستعفی ہونے سے بھارت کا کیا نقصان ہوا۔

 بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر کہا تھا کہ ماضی میں پاکستان اوربھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے قریب پہنچ گئے تھے۔ لیکن پرویز مشرف کے مستعفی ہونے سے معاہدہ نہ ہوسکا۔

مزید : عالمی منظر


loading...