تھائی لینڈ ، حزب اختلاف کی

تھائی لینڈ ، حزب اختلاف کی

کاروبار زندگی بند کرنے کی دھمکی

بنکاک(اے پی پی)تھائی لینڈ میں حزب اختلاف نے حکومت مخالف مظاہرہ کے دوران آئندہ ہفتے دارالحکومت بنکاک میں کاروبار زندگی بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بنکاک میں وزیراعظم ینگ لک شناواترا کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے اور ہزاروں افراد شہر کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ مظاہروں نےوزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہروں کے سلسلے کو مزید وسعت دی جائے گی ۔

اورآج (منگل )اور جمعرات کو بھی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ آئندہ ہفتے بنکاک بھر میں کاروبار زندگی بند کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم ینگ لک شناواترا نے پارلیمنٹ کو برطرف کرکے دو فروری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے تاہم حکومت مخالفین کا کہنا ہے کہ انتخابات سے شناواترا خاندان دوبارہ برسر اقتدار آجائے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...