راحت فتح علی نے اپنا نیا گانا دنیا بھر میں ریلیز کر دیا

راحت فتح علی نے اپنا نیا گانا دنیا بھر میں ریلیز کر دیا

ممبئی (این این آئی)برصغیر کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا ”شراب حسن تیرے لب سے پی ہے” دنیا بھر میں ریلیز کر دیا۔بالی وڈ فلموں کیلئے درجنوں سپرہٹ گانے دینے والے نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے مداحوں کیلئے نیا گانا ریلیز کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے بتایا کہ میں نے اپنے سننے والوں سے وعدہ کیا تھا کہ نئے سال2014ءمیں نئے البم کا تحفہ دوں گا۔ اس سلسلے میں البم میں شامل گانا ”شراب حسن تیرے لب سے پی ہے” ریلیز کر دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ گانا ان کے مداحوں کو ضرور پسند آئے گا۔ ان کے مطابق نصیرالدین شاہ اور مادھوری ڈکشت کی نئی فلم ”ڈیڑھ عشقیہ” کے گانوں کا بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلموں کیلئے گائے ہوئے گانوں کی مقبولیت دنیا بھر میں پھیل جاتی ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں منعقدہ شوز میں بلایا جاتا ہے جس میں ہندی، بنگالی، اردو، ہندی، سرائیکی، بلوچی اور پنجابی زبان بولنے والے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ میں نے دنیا کے کونے کونے میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اس ملک نے مجھے ایک پہچان اور عزت دی ہے۔

مزید : کلچر


loading...