گلوکارہ ندافیض نے سرائیکی گیتوں پر

گلوکارہ ندافیض نے سرائیکی گیتوں پر

مبنی البم کے 6گیت ریکارڈ کرلیے

لاہور(این این آئی) گلوکارہ ندافیض نے سرائیکی گیتوں پر مبنی البم کے 6گیت ریکارڈ کرلیے۔مقامی اسٹوڈیو میں جاری ریکارڈنگ کے دوران ندا نے مختلف شاعروںکے کلام پر البم کی ریکارڈنگ شروع کی تھی۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے مصروف ترین شیڈول کے دوران وقت ملتے ہی چھ گیت ریکارڈ کیے اور اب آئندہ ماہ بقیہ چار گیتوں کی ریکارڈنگ کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔ندا فیض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں ہونے والے پروگراموں میں مصروفیت کیوجہ سے البم کی ریکارڈنگ کا وقت ہی نہیں مل پاتا، میں نے سرائیکی زبان میں البم ریکارڈ کرنے کا پراجیکٹ کچھ عرصہ قبل شروع کیا تھا اور اب امید ہے کہ آئندہ ماہ میں اس کو مکمل کر لیا جائے گا۔

، یہ سرائیکی سمجھنے والوں کے لیے ایک تحفہ ہو گا جو انکو خوب انٹرٹین کرتا رہے گا۔

مزید : کلچر


loading...