انڈر 19کرکٹ ٹیم یشیا کپ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

انڈر 19کرکٹ ٹیم یشیا کپ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم شارجہ میں ایشیا کپ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ کپتان سمیع اسلم کاکہناہے کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی بہتررہی، کھلاڑیوں کے اعتمادمیں اضافہ ہوا، امید ہے انڈر19ورلڈکپ میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیع اسلم نے کہاکہ ٹیم نے لگاتار 18میچز جیتے جس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے، ٹیم ٹورنامنٹ میں بہت اچھا کھیلی لیکن فائنل میں بھارت سے ہار گئے۔ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ اعظم خان نے کہاکہ بھارت سے پہلا میچ جیتے،بدقسمتی سے فائنل میں ہارگئے۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس شاندار رہی، صرف ایک میچ میں ہی شکست ہوئی۔ایشیا کپ میں آٹھ کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں پاکستان، بھارت،سری لنکا،نیپال،افغانستان،یو اے ای، ملائیشیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...