جیفری بائیکاٹ نے اےشز مےںانگلےنڈکی شکست کوشرمناک قراردےدےا
لندن(آن لائن) سابق انگلش کپتان جیفری بائیکاٹ نے حالیہ ایشز میں انگلینڈ کی 0-5 سے شکست کو مایوس کن اور شرمناک قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ وائٹ واش2006-07 کی ناکامی سے کہیں زیادہ حیران کن ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق انگلینڈ بیٹسمین جیفری بائیکاٹ نے ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیم کی 0-5 شکست کو ’مایوس کن اور شرمناک‘ قرار دیا ہے۔ پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ میں تیسرے دن ہی انگلینڈ کی ناکامی پر تبصرہ کرتے ہوئے بائیکاٹ نے کہا کہ انگلش کرکٹ کیلیے انتہائی مایوس کن اور ذلت آمیز ہے ۔ بائیکاٹ لکھتے ہیں کہ ہار کھیل کا حصہ ہے لیکن ہم نے 5 ٹیسٹ میچز ہارے ہیں اور سڈنی کی شکست بدترین شکست ہے، کیونکہ ایسا 3 دنوں میں ہوا ہے، ہم مکمل طور پر پسپا ہوگئے ، ہم نے کوئی جدوجہد نہیں کی۔دو اننگز میں155 اور 166 رنز کا حوالہ دیتے ہوئے بائیکاٹ لکھتے ہیں کہ کلارک کو بہت زیادہ رنز بنانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی کیونکہ وہ پراعتماد تھے کہ ان کے بولرز انگلینڈ ٹیم کو صرف دوسیشنز میں آﺅٹ کرلیں گے، یہی انتہائی ناقص کارکردگی ہے 73 سالہ بائیکاٹ محسوس کرتے ہیں کہ مچل جونسن ا ٓسٹریلیا کا واحد خصوصی بولر ہے جبکہ انگلینڈ نے دوسرے بولرز کا بہتر طریقے سے سامنا کیا۔ سیریز میں 13.97 کی اوسط سے 37 وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر کے بارے میں بائیکاٹ کہتے ہیں کہ آسٹریلیا کے پاس ایک اسپیشل بولر ہے جس کا نام مچل جونسن ہے، بادہ رہے۔