قومی شوٹنگ چیمپئن شپ،پاکستان نیوی کی سبقت برقرار

قومی شوٹنگ چیمپئن شپ،پاکستان نیوی کی سبقت برقرار

کراچی(آن لائن) 21 ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرنے والی پاکستان نیوی پانچویں روز بھی سبقت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔سندھ رائفل ایسوسی ایشن کے تحت پی این شوٹنگ رینج پر جاری قومی چیمپئن شپ میں نیوی نے 3Xپوزیشن رائفل ایونٹ کا ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرکے گولڈ میڈل جیت لیا، پاک ا?رمی نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل حاصل کرلیا جبکہ پی اے ایف نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل اپنے نام کیا، ایونٹ کا انفرادی مقابلہ نیوی کے محمد ایاز طاہر نے جیت لیا ، پی اے ایف کے شاہد دوئم اور پاک آرمی کے صدیق عمر سوئم رہے اور بالترتیب سلور و برانز میڈل حاصل کیا،ڈبل ٹریپ کے ایونٹ پر پاک ا?رمی قابض ہو کر گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئی، دوسری پوزیشن کے ساتھ نیوی نے سلور میڈل حاصل کیا، پنجاب نے تیسری پوزیشن پاکر برانز میڈ ل حاصل کیا۔انفرادی ایونٹ پاک آرمی کے میجر عامر نے جیت لیا، آرمی ہی کے کرنل فخر دوسری اور پنجاب کے عثمان چاند تیسری پوزیشن حاصل کر کے بالترتیب سلور اور برانز میڈل کے حقدار بنے، مردوں کے ایئر پسٹل ایونٹ میں پاک ا?رمی نے پہلی پوزیشن کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا، نیوی دوئم اور پی اے ایف سوئم رہی،پاکستان نیوی 15گولڈ،9سلور اور8برانز میڈل کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، پاک آرمی 10گولڈ،14سلور اور10برانز میڈل جیت کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے، سندھ 3 گولڈ،2سلور اور1برانز میڈل تیسرے نمبر پر ہے،چوتھی پوزیشن کی حامل پی اے ایف 2گولڈ،3سلور اور8 برانز میڈلز جیت چکی ہے، پنجاب نے2سلور اور 2برانز میڈلز حاصل کرلیے ہیں۔

 جبکہ ایچ ای سی کو واحد برانز میڈل پر اکتفا کرنا پڑا ، فائنل پیر کو ہوگا ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ا?صف سندھیلہ انعامات تقسیم کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...