ویمنز فٹ بال ایشیا کپ 14 سے 25 مئی تک ویت نام مےں کھےلا جائے گا

ویمنز فٹ بال ایشیا کپ 14 سے 25 مئی تک ویت نام مےں کھےلا جائے گا

کوالالمپور(اے اےن اےن ) ویمنز فٹ بال ایشیا کپ 14 سے 25 مئی تک ویت نام مےں کھےلا جائے گا ۔ چمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے وےت نام، آسٹرےلےا، جاپان اور جارڈن کی ٹےموں کو رکھا گےا ہے جبکہ گروپ بی مےں ساﺅتھ کورےا، چےن، تھائی لےنڈ اور میانمار کی ٹےم کو رکھا گےا ہے۔ اس ٹورنامنٹ مےں سے دو بہترین ٹیمیں ناک آﺅٹ میں جائیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کی چار بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ 2015 کےلئے کوالیفائی کریں گی۔

یشین فٹ بال کنفیڈریشن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ویت نام کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کےلئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے اور ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو عالمی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ د

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...