ٹور میچ، انگلینڈ ویمن نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 362 رنز بنا لئے

ٹور میچ، انگلینڈ ویمن نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں پر 362 رنز بنا لئے

پرتھ (اے پی پی) انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف دو روزہ ٹور میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنا لئے۔ ہیتھر نائٹ نے 123 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ کپتان شارلوٹ ایڈورڈز اور لیڈیا گرینوے نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو یہاں فلورٹ پارک اوول، پرتھ میں ٹور میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنا لئے۔ اوپنر ہیتھر نائٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 20 چوکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے۔ دیگر بیٹرز میں لیڈیا گرینوے 79 ، شارلوٹ ایڈورڈز 77 ، نیتلی سکیور 30 اور ایرن برنڈل 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ا

نگلینڈ ویمن کی طرف سے جیس جونیسن اور نکول بولٹن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...