چیف ایگزیکٹو اے سی سی کا ایشیا کپ میںپاکستان ٹیم کی شرکت پر رضامندی سے متعلق بیان بے بنیاد ہے

چیف ایگزیکٹو اے سی سی کا ایشیا کپ میںپاکستان ٹیم کی شرکت پر رضامندی سے متعلق ...

لاہور (اے اےن اےن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کے چیف ایگزیکٹو اشرف الحق کے اس بیان کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان نے ایشیا کپ میں شرکت پر رضا مند ظاہر کردی ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی کا حتمی فیصلہ 9جنوری کو آئی سی سی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔حال ہی میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے عبدلقادر ملا کو انیس سواکہتر کے مشرقی پاکستان بحران کا جنگی مجرم ٹھہرا کر پھانسی لگانے کے بعد جہاں بنگلہ دیش میں خون ریز ہنگاموں میں شدت آئی ہے وہیں پاکستان کے ساتھ اس کی سیاسی کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان ہنگاموں میں اب تک درجنوں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔پاکستانی پارلیمان کے عبدلقادر ملا کی پھانسی کی مذمت کرنے پر بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے حامیوں کا پاکستانی پرچم اور کرکٹ ٹیم کی وردی نذر آتش کیے جانے کے واقعات نے بھی جلتی پر تیل کا کام کیا۔ حکومت پاکستان نے اب تک اس معاملے میں چپ سادھ رکھی ہے مگرسب سے بڑی اپوزیشن پارٹی پاکستان تحریک انصاف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش بھجوانے کی مخالفت کردی ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بنگلہ دیش جا کر کھیلنے کی مخالفت اس لیے بھی عام ہے کیونکہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ گزشتہ دو برس میں دو مرتبہ اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے کے فیصلے سے روگردانی کر چکا ہے۔ جواب میں پی سی بی نے پچھلے برس پاکستانی کرکٹرز کو بنگلہ دیش میں پرکشش ٹوئنٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔بات پاکستان اور بنگلہ دیش کی سیاست تک محدود رہتی تو شاید آئی سی سی کوئی راستہ نکال لیتی مگر پانی اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سر سے اونچا ہو رہا ہے کیونکہ چٹاگانگ میں ہوٹل کے قریب بم دھماکے کے بعد ویسٹ انڈیز انڈر نائنٹین ٹیم کا دورہ ادھورہ چھوڑ کر واپس جانا آئی سی سی اورمغربی ممالک کےلئے ہضم کرنا اتنا آسان نہ ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...