دوران علاج مشرف کی سگار پینے کی خواہش‘ڈاکٹرز نے پابندی لگا دی

دوران علاج مشرف کی سگار پینے کی خواہش‘ڈاکٹرز نے پابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی کے فوجی ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر پرویز مشرف کے پانچویں روز بھی مزید ٹیسٹ کئے گئے۔ سابق صدر نے سگار پینے کی خواہش ظاہر کی تاہم ڈاکٹرز نے ان کے سگار پینے پر پابندی لگا دی۔ ادھر لیڈی ڈیانا فیم ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حسنات پاکستان پہنچ گئے، ان کی مشاورت کے بعد سابق صدر کی حتمی میڈیکل رپورٹ تیار کی جائے گی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پرویز مشرف جو راولپنڈی کے عسکری ادارہ امراض قلب کے سی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں کے سوموار کی صبح شوگر اور کولیسٹرول کے مزید ٹیسٹ کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ان کا کولیسٹرول نارمل سے تھوڑا زیادہ ہے۔ سابق صدر کا بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے سگار پینے کی خواہش ظاہر کی کیونکہ ڈاکٹروں نے ان پر پانچ روز سے پابندی لگا رکھی ہے۔ ادھر لیڈی ڈیانا فیم ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر حسنات پرویز مشرف کا علاج کرنیوالی میڈیکل ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر حسنات کی مشاورت کے بعد پرویز مشرف کی حتمی میڈیکل رپورٹ تیار کی جائے گی اور ان کے بیرون ملک علاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا
 مشرف

مزید :

صفحہ اول -