غیر ملکی بادشاہوں کی مداخلت پر وزیر اعظم ، مشرف کےساتھ بادشاہوں والا سلوک کرینگے ،رحمان ملک

غیر ملکی بادشاہوں کی مداخلت پر وزیر اعظم ، مشرف کےساتھ بادشاہوں والا سلوک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ غیر ملکی بادشاہوں کی مداخلت پر وزیر اعظم سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ بادشاہوں والا سلوک کرینگے ‘ طالبان ظالمان ہیں اور ان پربھروسہ نہیں کیا جا سکتا‘ پیپلز پارٹی نے کبھی بھی این آر او کے تحت ڈیل نہیںکی ‘ ایم کیو ایم کے ساتھ پیپلز پارٹی کے مقامی قائدین ڈیل کر رہے ہیں ‘ جہاں میری ضرورت ہو گی کردار ادا کروں گا ‘ الطاف حسین کا بیان تیز ہوا کی مانند تھا جو اب تھم گیا ہے۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہی ملک میں جمہوریت کے فروغ اس کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ کبھی بھی پی پی نے این آر او کے تحت ڈیل نہیںکی جس کے پاس بھی این آر او کے تحت ڈیل کا کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ماضی میں سابق بادشاہ پرویزمشرف نے میاں نوا زشریف کے ساتھ سلوک کیا تھا اب میاں نوا زشریف پرویز مشرف کے ساتھ بھی بیرونی بادشاہوں کی مداخلت پر بادشآہوں کی طرز جیسا ہی سلوک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان ظالمان ہیں اور ان پر بھر وسہ کرنا دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ ماضی میں پیپلز پارٹی نے بھی طالبان سے مذاکرات کی بات کی تھی لیکن ہمیشہ ہی دھوکہ کھایا۔
رحمان ملک

مزید :

صفحہ اول -