سابق صدر نے حقائق چھپا کر اور غلط بیانی کر کے ایچ ایس بی سی میںاکاو¿نٹ کھولا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے تحقیقات شروع کر دیں
لاہور(خصوصی رپورٹ) برطانیہ کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے بینک اکاو¿نٹ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پرویز مشرف پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق چھپا کر اور غلط بیانی کر کے ایچ ایس بی سی میں ایک بینک اکاو¿نٹ کھولا۔ ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ تفتیشی ادارے نے پرویز مشرف کے بینک اکاو¿نٹ کو منجمد کر دیا ہے۔ حکام نے اکاو¿نٹ کھولنے والے سری لنکن نڑاد بینک منیجر کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پرویز مشرف کے لندن میں بینک اکاو¿نٹ کا ریکارڈ بھی تحقیقاتی اداروں نے قبضہ میں لے لیا ہے۔ سابق صدر نے اکاو¿نٹ کھلواتے ہوئے نہیں بتایا کہ وہ پاکستان کے سابق صدر ہیں۔ برطانیہ میں غیر ملکیوں کو بینک اکاو¿نٹ کے لیے بتانا لازمی ہے کہ ان کے ملک میں ان کی اصل شناخت کیا ہے۔ برطانیہ میں بینک اکاو¿نٹ کھلوانے کی اسی شق کے تحت لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی اور سابق مصری صدر حسنی مبارک کے بینک اکاو¿نٹس کو ضبط کیا گیا تھا۔ اس بینک اکاو¿نٹ کے ذریعے پرویز مشرف نے تین سال میں 70 لاکھ پاو¿نڈ کی ٹرانزیکشنز کیں جو پاکستانی کرنسی میں مالیت قریباً ایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔