ملعون کیخلاف جہاد کرنے والی خاتون کو دس سال کی سزا

ملعون کیخلاف جہاد کرنے والی خاتون کو دس سال کی سزا
 معلون کیخلاف جہاد کرنے والی خاتون کو دس سال کی سزا

  


فلاڈیلفیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عدالت نے توہین آمیز خاکے بنانے والے سویڈش مصور کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں مسلمان خاتون کولین لروز کو 10 برس قید کی سزا سنادی ہے۔لین لروز نے تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے لوگوں کو ملعون مصور کے قتل پر اکسایا تھا ان خواتین کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کی جن کے پاس وہ پاسپورٹ ہوں جو سفر کرنے میں مشکلات کا باعث نہ بنیں ۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت سے اپیل کی گئی تھی کہ کولین لروز انتہائی خطرناک خاتون ہیں۔سماعت کے دوران کولین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کو اسلام کی پرامن تعلیمات سمجھ میں آگئی ہیں اور اب وہ کبھی بھی پرتشدد کاروائیوں کو کا حصہ نہیں بنیں گی۔ کولین نے بھی عدالت کے رو برو ا کہا کہ 2009 ءمیں وہ جنون میں تھیں اور دن رات اسی کے بارے میں سوچتی تھیں لیکن اب وہ اسلا کی بنیادی تعلیمات کو سمجھ گئی ہیں، عدالت نے انہیں بیرونِ ملک میں کسی شخص کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے، دہشت گردوں کو ساز و سامان کی فراہمی اور اپنی شناخت غلط ظاہر کرنے کے الزامات میں مجرم قراردیا تاہم آئندہ ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے انکار اور تحقیقاتی عمل میں تعاون پر انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...