بھارت نے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کرلیا

بھارت نے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کرلیا
بھارت نے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کرلیا
کیپشن: parthvi 2

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اڑیسہ(مانیٹرنگ ڈیسک) زمین سے زمین پر مار کرنے کیلئے ایٹمی وارہیڈز لے جانے والے بھارتی پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کامیاب قراردیا گیا ہے۔ یہ تجربہ ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں فوجی اڈے پر کیا گیا ۔یہ میزائل 350 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے اور ایک ہزار کلو گرام تک وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پرتھوی ٹو میزائل مخالف بیلسٹک میزائل کو دھوکہ دینے کی خصوصیت کابھی حامل ہے اور جدید جمودی رہنمائی کے پروگرام سے لیس ہے۔