شاہ رخ خان کی جانب سے پاکستانی اداکارہ ماہرا خان کی تعریف

شاہ رخ خان کی جانب سے پاکستانی اداکارہ ماہرا خان کی تعریف
شاہ رخ خان کی جانب سے پاکستانی اداکارہ ماہرا خان کی تعریف

  

ممبئی(نیوزڈیسک) شاہ رخ خان پاکستانی نے پاکستانی اداکارہ ماہرا خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیے تھا۔ 

بھارت میں PK کی مخالفت جاری ، سلمان خان بھی بول پڑےپڑھنے کے لئے کلک کریں

شاہ رخ خان کا اپنی نئی آنے والی فلم ’رئیس‘ کی ہیروئن ماہرہ خان کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ بہت ہی نکھری ہوئی اداکارہ ہے اور مجھے بہت پہلے ان کے ساتھ کام کر لینا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مجھے بھی فلم میں ان کی طرح پرفارم کرنا پڑے گا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ان کہا کہنا تھا کہ فلم کے ہدایت کار راہول ڈھو لکیا نے بھی ماہرہ خان کو پسند کیا اور وہ فلم کے لئے معیار پر مکمل طور پر پورا اترتی ہیں۔

کنگ خان کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں ان کی اداکاری دیکھ چکے ہیں ، ماہرہ بہت ہی شاندار اداکارہ ہے۔  واضح رہے کہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل ہمسفر میں شاندار اداکاری کے ذریعے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور ان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہی انھیں فلم ’رئیس‘ کے لئے منتخب کیا گیا۔

حالیہ دنوں ماہرہ خان کا ڈرامہ ’ہائے صدقے تمہارے‘کافی مشہور ہوا ہے ،اس ڈرامے میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

مزید :

تفریح -