6 ماہ سے بند انگور اڈاگیٹ کھو ل دیا گیا، آمدورفت بحال
وزیرستان (این این آئی) جنوبی وزیرستان ایجنسی وانا کی تحصیل برمل(انگورا ڈا) میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے درمیان واقع گیٹ 6 ماہ بعد کھول دیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے مابین آمدورفت شروع ہو گئی۔ مقامی لو گ کافی عرصہ سے سرحد کھولنے کا مطالبہ کر رہے تھے اس سلسلے میں مقامی پولیٹکل انتظامیہ اور جرگہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

