اگر آپ بھی کمرے میں کپڑے سکھاتے ہیں تویہ خطرناک عادت فوری طور پر ترک کردیں ورنہ آپ اس مہلک بیماری میں مبتلاہوجائیں گے، سائنسدانوں نے سب سے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

اگر آپ بھی کمرے میں کپڑے سکھاتے ہیں تویہ خطرناک عادت فوری طور پر ترک کردیں ...
اگر آپ بھی کمرے میں کپڑے سکھاتے ہیں تویہ خطرناک عادت فوری طور پر ترک کردیں ورنہ آپ اس مہلک بیماری میں مبتلاہوجائیں گے، سائنسدانوں نے سب سے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر موسم خراب ہوتو ہم گھر کے اندر ہی کمرے سوکھنے کے لئے ڈال دیتے ہیں۔دیکھنے میں یہ انتہائی بے ضرر سی چیز لگتی ہے لیکن آپ کو جان کر شدید حیرت ہوگی اور آپ خوف میں مبتلاہوجائیں گے جب ہم آپ کو ایک ایسے 43سالہ مرد کے بارے میں بتائیں گے جو اپنے کمرے میں کپڑے سکھاتا رہا اور اس عادت کی وجہ سے پھیپھڑوں کی انفیکشن ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بولٹن کے رہائشی کریگ ماتھر کپڑے دھونے کے بعد انہیں اپنے کمرے میں لگے ریڈی ایٹر(ہیٹر) پر سکھاتا تھا۔وہ یہ کام مسلسل کرنے لگا تھااور ایک دن اسے سانس لینے میں دشواری ہوئی تو وہ ہسپتال پہنچ گیا جہاں اسے بتایا گیا کہ اس کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوچکی ہے۔”مجھے ڈاکٹروں نے بتایا کہ کپڑوں سے نکلنے والے مولڈکی وجہ سے کمرے میں ایسی ہوا رہنے لگی تھی جس میں سانس لینے سے یہ پھیپھڑوں میں پہنچ گئے اور انفیکشن کی وجہ بنے۔ ”جب سے مجھے ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے تب سے میں نے اپنے کمرے میں کپڑے سکھانے چھوڑ دئیے ہیں اور اب میںلوگوں کو بھی مشورہ دیتا ہوں کہ کبھی بھی کپڑے دھونے کے بعد کمرے میں نہ سکھائیں۔“

تحقیق میں انجیر کا ایسا فائدہ سامنے آگیا کہ دیکھ کر سائنسدان حیران رہ گئے، سب کو کھانے کا مشورہ دے دیا
ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ کپڑوں سے نکلنے والی نمی کی وجہ سے ہواپر نم ہوجاتی ہے اور یہ ہوا سانس کے ذریعے جیسے ہی پھیپھڑوں میں جاتی ہے تو ہمیں مسائل شروع ہونے لگتے ہیں۔ڈاکٹر ڈیوڈ ڈیننگ کاکہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ کمروں میں کپڑے نہ سکھائیں اور ہمیشہ دھوپ میں کپڑے رکھیں۔ اس طرح نہ صرف کپڑے جلد سوکھیں گے بلکہ ان میںموجود جراثیم بھی ختم ہوں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -