یہ آدمی تیارہوکر سوٹ اور ٹائی پہنے ہسپتال میں بیٹھا کس چیز کا انتظار کررہا ہے؟ وجہ ایسی کہ سامنے آئی تو دنیا بھر کے لوگ داد دینے پر مجبور ہوگئے

یہ آدمی تیارہوکر سوٹ اور ٹائی پہنے ہسپتال میں بیٹھا کس چیز کا انتظار کررہا ...
یہ آدمی تیارہوکر سوٹ اور ٹائی پہنے ہسپتال میں بیٹھا کس چیز کا انتظار کررہا ہے؟ وجہ ایسی کہ سامنے آئی تو دنیا بھر کے لوگ داد دینے پر مجبور ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) سیاہ پتلون، سفید شرٹ، خوبصورت ٹائی اور کوٹ، اس پر طرہ یہ کہ دلکش چشمہ بھی لگایا ہے اور نفیس گھڑی بھی پہن رکھی ہے۔ ایسی بہترین تیاری کرکے یہ لڑکا کسی شاندار ملازمت کے لئے انٹرویو دینے نہیں آیا بلکہ ہسپتال میں بیٹھا ہے، مگر اتنی تیاری کس لئے؟ اس سوال کا جواب جان کر یقینا آپ بھی اس لڑکے کو داد دیں گے۔
اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ تصویر انٹرنیٹ پر آئرس کیسلر نامی لڑکی نے پوسٹ کی، جس کے ہاں چند دن قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ تصویر میں نظر آنے والا لڑکا آئرس کا چھوٹا بھائی ہے اور اپنے بھانجے کو خوش آمدید کہنے کے لئے ہسپتال آیا ہے۔ آئر س کا کہنا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ ان کا چھوٹا بھائی اتنا تیار ہوکر ہسپتال آیا تھا لیکن یہ جان کر وہ مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں کہ اتنی تیاری کا مقصد محض یہ تھا کہ وہ پہلی ملاقات میں اپنے بھانجے کو اچھا لگنا چاہتا تھا۔

’اس میں 1000 مردوں جتنی طاقت ہے‘ حلب کے لوگ اس مقامی لڑکی کے بارے میں یہ جملہ کیوں کہتے ہیں؟ جان کر آپ بھی اس کی ہمت اور جذبے کی داد دیں گے
ننھے بچے کو تو معلوم نہیں ہوگا کہ اس کا ماموں اسے خوش آمدید کہنے کے لئے کتنا تیار ہوکرآیا تھا لیکن اس تصویر نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے دل موہ لئے ہیں۔ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کئے جانے کے بعد اب تک اس کو 90ہزار مرتبہ ری ٹویٹ کیا جاچکا ہے جبکہ 3لاکھ انٹرنیٹ صارفین نے اسے لائیک کیا ہے۔ تصویر میں ننھا بچہ اپنا ہاتھ اٹھائے نظر آتا ہے گویا کہہ رہا ہو”ماموں آپ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔“

ایک انٹرنیٹ صارف نے تصویر پوسٹ کرنے والی لڑکی کو بھیجے گئے میسج میں لکھا ”تمہارا بھائی اس سال سامنے آنے والی سب سے پیاری بات ہے۔“ ایک اور نے ٹوئٹر پر لکھا ”یقینا یہ بہت پیار کرنے والا ماموں ہے۔ مجھے یہ بات بہت پیاری لگی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -