خاتون ٹیکسی میں پرس بھول گئی پھر ٹیکسی ڈرائیور نے واپس کرنے سے پہلے اس کے ساتھ کیا حرکت کرڈالی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی، مثال ڈھونڈنا مشکل

خاتون ٹیکسی میں پرس بھول گئی پھر ٹیکسی ڈرائیور نے واپس کرنے سے پہلے اس کے ...
خاتون ٹیکسی میں پرس بھول گئی پھر ٹیکسی ڈرائیور نے واپس کرنے سے پہلے اس کے ساتھ کیا حرکت کرڈالی؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی، مثال ڈھونڈنا مشکل

  

لندن (نیوز ڈیسک) آپ کوئی چیز بھول کر کہیں چھوڑ بیٹھیں تو پھر کون واپس کرتا ہے۔ برطانیہ میں نیوائیر کی خوشیاں منانے کے لئے نکلنے والی ایک خاتون سے بھی غلطی ہو گئی۔ ان کا پرس ٹیکسی میں رہ گیا اور یہ خود گھر واپس آ گئیں۔ ان کی خوش قسمتی تھی کہ ٹیکسی ڈرائیور نے پرس واپس کر دیا، لیکن اسے واپس کرنے سے پہلے وہ اس کے ساتھ کیا کرتا رہا، یہ جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے۔

اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے خاتون کے پرس کو خوب سیر و سیاحت کروائی۔ وہ جہاں بھی گیا اسے اپنے ساتھ لے کر گیا اور ہر جگہ اس کی تصاویر بنائیں۔ اسے خوب گھمانے پھرانے کے بعد اس نے خاتون کو ڈھونڈا اور پرس اس کے حوالے کر دیا، اور ساتھ ہی وہ تصاویر بھی جو اس نے پرس کو گھمانے پھرانے کے دورا ن بنائی تھیں۔

چور نے اے ٹی ایم استعمال کرتے شہری کی جیب سے بٹوہ نکال لیا لیکن پھر سامنے لگا کیمرہ نظر آگیا تو کیا کام کیا؟ ایسی حرکت جو آج تک کسی چور نے نہ کی ہوگی، جان کر آپ کچھ کرلیں ہنسی نہ رُکے گی

بیگ کی سیر و سیاحت کی تصایو ویب سائٹ Imgurپر انٹرنیٹ صارف Dentaldal23 نے پوسٹ کی ہیں، جو مذکورہ خاتون کا دوست ہے۔ ان تصاویر میں پرس کہیں برفانی ہرن کی سواری کرتا نظر آتا ہے تو کہیں ٹیڈی بیئر کی گود میں بیٹھا دکھائی دیتا ہے۔ اسے ساحل سمند رپر سیر کے لئے بھی لیجایا گیا جبکہ ایک پارک میں جھولا بھی جھلایا گیا۔ ایک تصویر میں یہ تاش کے کھیل سے لطف اندوز ہوتا نظر آتا ہے تو ایک اور جگہ بیڈ پر استراحت کرتانظر آتا ہے۔

پرس کی مالکن کا کہنا ہے کہ اسے اس کی واپسی کی خوشی تو ہے ہی لیکن سب سے اچھی بات یہ ہے کہ خوش مزاج ٹیکسی ڈرائیور نے اسے یوں مزے کروائے کہ گویا یہ کوئی ننھا بچہ ہو، جسے کھو جانے پر خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -