ہوائی سفر کی سب سے ناقابل یقین اور عجیب و غریب تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر آپ اگلی مرتبہ جہاز میں بیٹھنے سے پہلے بار بار سوچیں گے

ہوائی سفر کی سب سے ناقابل یقین اور عجیب و غریب تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر آپ ...
ہوائی سفر کی سب سے ناقابل یقین اور عجیب و غریب تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر آپ اگلی مرتبہ جہاز میں بیٹھنے سے پہلے بار بار سوچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی سفر کے دوران اکثراوقات مسافروں کو کچھ مضحکہ خیز چیزیں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ’میل آئن لائن ٹریول‘نے مختلف پروازوں میں بنائی گئی کچھ ایسی ہی تصاویر اکٹھی کرکے ایک رپورٹ میں پیش کی ہیں۔ ایک تصویر میں اگلی نشست پر بیٹھی ایک لڑکی نے اپنے بال سیٹ کے پیچھے پھیلا کر پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص کو پریشان کر رکھا ہوتا ہے کیونکہ اس کے بال پچھلے مسافر کے میگزین اور رسالے رکھنے کی جگہ اور سکرین پر آ رہے ہوتے ہیں۔ایک تصویر میں ایک شخص کو سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس نے اپنے سامنے شراب کی 8بوتلیں رکھی ہوتی ہیں جبکہ ایک اس نے سوتے میں ہاتھ سے پکڑ کر سینے سے لگا رکھی ہوتی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شراب کا کس قدر رسیا ہے۔


ایک تصویر میں فرسٹ کلاس میں سفر کرنے والے ایک شخص کی تصویر ہوتی ہے جس نے اپنے ساتھ والی سیٹ اپنے پانڈے کے لیے بک کروا رکھی ہوتی ہے، اصلی پانڈہ بھی نہیں بلکہ کھلونا۔ اگلی تصویر میں ایک منچلے نے سیٹ کے پیچھے لکھے ہوئے آگہی فقرے کا ایک حرف پھاڑ کر اس کا مطلب انتہائی خوفناک بنا دیا ہوتا ہے۔ سیٹ کے پیچھے دراصل لکھا ہوتا ہے کہ Life vest located under seat۔ کوئی شخص آخری لفظ seatکا tپھاڑ دیتا ہے جس سے اس فقرے کا مطلب انتہائی خوفناک بن جاتا ہے، یعنی لائف ویسٹ نیچے سمندر میں پڑی ہے۔

ایک تصویر میں ایک آرتھوڈوکس یہودی کو دکھایا گیا ہے جو پورے کا پورا پلاسٹک بیگ میں لپٹ کر سفر کر رہا ہوتا ہے، تاہم اس کی اس حرکت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔ ایک اور تصویر میں ایک مسافر کے ہاتھ پاﺅں باندھ اور منہ پر پٹی لگا کر اسے سیٹ کے ساتھ جکڑا ہوتا ہے۔ اس کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ شراب پی کر غل غپاڑہ کر رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ جہاز تباہ ہونے جا رہا ہے، چنانچہ اسے خاموش کرانے عملے نے یہ حربہ استعمال کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -