کالا باغ ڈیم ملکی معیشت کے لیے حیات بخش پراجیکٹ ہے ،خلدون جاوید

کالا باغ ڈیم ملکی معیشت کے لیے حیات بخش پراجیکٹ ہے ،خلدون جاوید

  

لاہور (کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی طرف سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع نہ کرنے کا اعلان مایوس کن اور بھارتی لابی کی ہم نوائی کے مترادف ہے لاہور ٹاون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خلدون جاوید نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ملکی معیشت کے لیے حیات بخش پراجیکٹ ہے اس کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ سستی بجلی اور زرعی شعبے کی آبی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ 60 کی دہائی میں شروع ہونے والے میگا پراجیکٹ کی فزیبلٹی اور ابتدائی مشینری کی خرید پر ملک کا کثیر سرمایہ خرچ ہو چکا ہے ملک خلدون جاوید نے کہا ہے کہ انڈیا کے چھوڑے ہوئے فالتو پانی اور مقامی طور پر بارشوں کی طغیانیوں سے بستیاں گھر بار زرعی فصلیں اور مال مویشی منہ زور پانیوں کی نذرہو جاتے ہیں ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ بڑا ڈیم بنالیا جائے تو بجلی اور پانی کی ضرورتیں پوری کرنے کے ساتھ ساتھ نقصانات سے بھی بچ سکتے ہیں ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ انڈین لابی کے چند وظیفہ خواروں کے سوا پورا پاکستان کا لا باغ ڈیم بنانا چاہتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی کو اس حقیقت میں کوئی شک ہے تو ریفرینڈم کرا لیا جائے ۔

ملک خلدون جاوید نے کہا ہے کہ حکومت کے منصوبہ سازوں نے انڈین لابی سے خوف زدہ ہو کر بڑے ڈیم کی تعمیر سے ہاتھ کھینچ لیا تو کل کو سی پیک جیسے کسی بڑے منصوبہ کو متنازعہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے کیونکہ ملک خلدون کے مطابق انڈیا کالا باغ ڈیم مخالف لابی پر سالانہ اربوں روپے خرچ کر رہا ہے لاہور ٹاون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پر زور دیا ہے کہ انڈین لابی کے خوف کو خاطرمیں نہ لایا جائے ملکی مفاد میں جرات مندانہ قدم اٹھانے سے گریزنہ کیا جائے 98 فیصد عوام ڈیم کی حمایت میں حکومت کے ساتھ ہوں گے ملک خلدون جاوید نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت میاں محمد نوازشریف نے امریکی لالچ اوردھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھارت کے مقابلے میں دھماکے کر دیئے اور پوری قوم کی نظروں میں ہیرو بنے اس لیے بھارتی لابی سے متاثر ہوئے بغیر کالا باغ ڈیم کی تعمیر جلد از جلد شروع کر دی جائے

مزید :

کامرس -