چین اور امریکہ کا کمپنیوں اور تنظیموں کیخلاف سائبر جاسوسی آپریشنز جاری

چین اور امریکہ کا کمپنیوں اور تنظیموں کیخلاف سائبر جاسوسی آپریشنز جاری

  

واشنگٹن(آن لائن)چین کی حکومت امریکہ اورامریکی کمپنیوں اورتنظیموں کے خلاف سائبرجاسوسی آپریشنزجاری رکھی ہوئی ہے۔باوجودیہ کہ چینی صدرشی جن پنگ نے 2015ء میں ایسی کوششیں روکنے کامعاہدہ کیاتھا،یہ بات امریکی خفیہ اداروں کے سربراہوں نے گزشتہ روزبتائی۔خفیہ اداروں کے تین سربراہان نے سینٹ کواپنے مشترکہ بیان میں بتایاہے کہ بیجنگ امریکی حکومت ہمارے اتحادیوں اورامریکی کمپنیوں کے خلاف سائبرجاسوسی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

کامرس -