عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

  

لندن (اے پی پی) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ گزشتہ روز لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 1.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 1179.09ڈالر فی اونس میں طے پائے، یو ایس گولڈ فیوچرز کے تحت سونے کی قیمتوں میں ساڑھے 14ڈالر فی اونس اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1179.60ڈالر فی اونس میں طے پائے ۔ سنگا پور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 1.3فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1178.36ڈالر فی اونس میں طے ہوئے ۔نیو یارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل کے سودے 1167.83ڈالر فی اونس میں طے پائے جو 9دسمبر کے بعد سونے کی بلند ترین سطح ہے ۔

مزید :

کامرس -