پی ٹی وی لاہورسینٹر کے چھ پروڈیوسر کی اگلے گروپ میں ترقی
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہورسینٹر کے چھ پروڈیوسر کی اگلے گروپ میں ترقی کے خطوط لاہور سینٹر میں موصول ہو گئے ہیں ۔ پروڈیوسر چوہدری افتخار ورک ،پروڈیوسر اظہر فرید،پروڈیوسر قیصر شریف ، پروڈیوسرانیس باجوہ اورپروڈیوسر رانا کاشف کی گروپ 7 جبکہ زنیرہ طارق کو گروپ 6 میں ترقی ملی ہے ۔ ترقی پانے والے پروڈیوسرز نے لاہور سینٹر میں ہی جوائینگ دے کر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔