فلمسازی کے معیار میں بہتری فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ،سدرہ نور

فلمسازی کے معیار میں بہتری فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ،سدرہ ...
 فلمسازی کے معیار میں بہتری فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ،سدرہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر) اداکارہ وپرفارمر سدرہ نور نے کہا ہے کہ فلمسازی کے معیار میں مسلسل بہتری سے فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ہے ،ہمیں اس رفتار پر اکتفا کرنے کی بجائے اسے مزید بڑھانے کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی ۔سدرہ نورنے کہا کہ پاکستان میں اب معیاری فلمیں بن رہی ہیں جس سے شائقین کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔ پاکستانی عوام کی اکثریت اب بھی بھارتی فلموں کی بجائے پاکستانی فلموں کو ترجیح دیتی ہے جو بڑی خوش آئند اور قابل فخر بات ہے۔میری بات کا واضح ثبوت عید پر نمائش کے لئے پیش کی جانے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں میں بھی اسکی حامی ہوں کہ نئے آنے والوں کو بھرپور مواقع ملنے چاہئیں اور یہی ہمار امستقبل ہیں۔

مزید :

کلچر -