کالکی کوچلن کی ڈاکیومینٹری فلم کی پاکستان میں عکس بندی

کالکی کوچلن کی ڈاکیومینٹری فلم کی پاکستان میں عکس بندی
 کالکی کوچلن کی ڈاکیومینٹری فلم کی پاکستان میں عکس بندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ اور ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ جیسی فلموں سے شہرت پانیوالی بھارتی اداکارہ کالکی کوچلن گزشتہ سال جنوری 2016ء میں اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبروں میں رہیں۔ ہر کوئی ان کے اس دورے کے پیچھے چھپی وجہ جاننے کی کوشش میں تھا تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے حوالے سے بنی ایک ڈاکیومینٹری فلم میں اپنی انٹری دینے جا رہی ہیں۔ وہ بطور بھارتی شہری اپنے دورہ پاکستان کے تجربات پر مبنی فلم بنانے پاکستان آئی تھیں۔
کالکی کوچلن معروف پاکستانی فلم میکر صبیحہ ثمر کی دستاویزی فلم آزمائش، ٹرائلز آف لائف‘ میں کام کرنے جا رہی ہیں جس میں صبیحہ ثمر نے پاکستان اور کوکلی نے بھارتی شہری ہونے کے ناطے اپنے ردعمل اور سرحد کے دونوں اطراف کا طرز زندگی شیئر کیا۔ کالکی نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ یہ کوئی سیاسی بیان نہیں لیکن سرحد کے دونوں اطراف لوگوں کی زندگیوں کی ایک جھلک ہے۔ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات سے دور رہتے ہوئے ایسا دکھانا چاہتے ہیں، جیسے اصل میں دونوں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سندھ میں لوگوں کے طرز زندگی سے متعلق شوٹنگ کرنے آئی تھیں۔ صبیحہ کا کہنا تھاکہ کالکی کوچلن اور میں دونوں ممالک کی اصل عوام کو سامنے لانا چاہتی ہیں۔

مزید :

کلچر -