فلوریڈاکے فورٹ لوڈریل ایئرپورٹ پرفائرنگ ، 5افراد ہلاک، متعدد زخمی،ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

فلوریڈاکے فورٹ لوڈریل ایئرپورٹ پرفائرنگ ، 5افراد ہلاک، متعدد زخمی،ہلاکتیں ...
فلوریڈاکے فورٹ لوڈریل ایئرپورٹ پرفائرنگ ، 5افراد ہلاک، متعدد زخمی،ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) فلوریڈاکے فورٹ لوڈریل ایئرپورٹ پرفائرنگ کے نتیجے میں5افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈیلی میل آن لائن کے مطابق فلوریڈاکے فورٹ لوڈریل ایئرپورٹ پرفائرنگ کے نتیجے میں 5افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں،مصروف ترین ائیر پورٹ ہے،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،فلوریڈاکے فورٹ لوڈریل ایئرپورٹ کاٹرمنل 2خالی کرالیاگیا،فائرنگ کرنےوالے مشتبہ ملزم کوپولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

فائرنگ کے وقت وائٹ ہاﺅس میں سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے پریس سیکرٹری ایری فشر بھی موجود ہیں سب سے پہلے انہوں نے حملے بارے ٹوئیٹ کرکے اطلاع دی۔

 

ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ پر پروازوں کے شیڈول کو معطل کردیا گیا ہے،شہر کے میئر کا کہنا ہے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -