تعلیمی اداروںسے منشیات کاخاتمہ کرنا ہمارااولین فرض اور عزم ہے:رحمان ملک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ وانسداد منشیات رحمان ملک نے کہاہے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنا ہمارااولین فرض اور عزم ہے، اورمنشیا ت کیخلاف جنگ جاری ہے۔
گرمی سے بے ہوشی ہورہی ہے: نعیم بخاری، یہ حالت سوالوں کی وجہ سے ہے: جسٹس کھوسہ
تفصیلات کے مطابق رحمان ملک کاکہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام پرکمیٹی مسلسل اجلاس کررہی ہے ،کمیٹی نے اینٹی نارکوٹکس(اے این ایف ) کو منشیات فروشوں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردئیے ہیں کہ مو ت بیچنے والوں کیخلاف کارروائی اور جنگ جاری رکھی جائے، انہوں نے اے این ایف ڈیپارٹمنٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی منشیات فروشوں کےخلاف کارروائیوں پراطمینان کا اظہارکرتی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں 2سے 3ہزار روپے کے عوض امپورٹڈ منشیات بچوں کو فروخت کر کے انہیں نشے کا عادی بنایا جارہا ہے۔جبکہ اس موت کا کاروبار کرنے والے 11افرادکو گرفتار کیا جاچکا ہے۔