عمران خان سپورٹس اور سیاست میں دو الگ شخصیات ہیں : شاہد آفریدی

عمران خان سپورٹس اور سیاست میں دو الگ شخصیات ہیں : شاہد آفریدی

  

 کراچی(اے این این)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے عمران خان کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست اور سپورٹس میں شخصیت الگ الگ ہے،انہیں سیاست میں کس نے دھکا دیا وہی بتا سکتے ہیں، پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہوتا تو شاہد آفریدی مزید کھیلنے کی خواہش نہ کرتا،امید تھی عمران خان الیکشن جیتنے کے بعد خیبر پختونخوا پر فوکس کرتے،ہر بڑے شہری میں کرکٹ اکیڈمی کا ہونا ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر نے عمران خان کے بارے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی کی سپورٹس اور سیاست میں دو الگ شخصیت ہیں۔ عمران خان کو کے پی کے میں کچھ ایسا کرجاتے کہ لوگ کہتے کہ ہمیں ایسا ہی لیڈر چاہیے،امید تھی عمران خان الیکشن جیتنے کے بعد خیبر پختونخوا پر فوکس کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران بھائی سے بہت سے امیدیں تھیں۔جبکہ سابق کپتا ن نے گورنر سندھ کے بارے کہا کہ وہ اچھے انسان ہیں لیکن گورنر کسی ایسے آدمی کو ہونا چاہیے جو فٹ ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہوتا تو شاہد آفریدی مزید کھیلنے کی خواہش نہ کرتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ اب تک خود کو ٹی 20 کیلئے سب سے اچھا کھلاڑی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بڑے شہر میں کرکٹ اکیڈمی کا ہونا ضروری ہے۔کرکٹ اکیڈمی سکول ہے اگریہ ہی نہیں ہونگے تو لڑکے کرکٹ کیسے سیکھیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -