ثانیہ مرزا کی فتوحات برقرار، ویمنز ڈبلزکے فائنل میں پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا کی فتوحات برقرار، ویمنز ڈبلزکے فائنل میں پہنچ گئیں

  

برسبین(اے پی پی) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں، ثانیہ اور میٹک سینڈز نے سیمی فائنل میں تائیوان کی سو وائی ہیش اور انکی جرمنی کی لاؤرا سیجیمونڈ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تائیوان کی سو وائی ہیش اور انکی جرمنی کی لاؤرا سیجیمونڈ کو 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -