آسٹریلیا کا دوسری اننگز میں تیز ترین رنز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام

آسٹریلیا کا دوسری اننگز میں تیز ترین رنز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (اے این این)آسٹریلین بلے باز ڈیوڈ وارنر تیز رفتار بیٹنگ کے باوجود عالمی ریکارڈ نہ بنا سکے لیکن تمام بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلین ٹیم نے اننگز کے دوران تیز ترین رن ریٹ کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز 32 اوورز کے اختتام پر دو وکٹ کے نقصان پر 241 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی اور یوں انہوں نے فی اوور 7.53 کی اوسط سے رنز بنائے۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگز میں 100 سے زائد رنز بنانے والی کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ رن ریٹ ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے پاس تھا جس نے بھارت کے خلاف 83-1982 میں 25.2 اوورز میں 6.82 کی اوسط سے چھ وکٹ کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے۔2005 کے کیپ ٹان ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے زمبابوے کے خلاف 50 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 340 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی اور اس دوران ان کا رن ریٹ 6.80 رہا۔آسٹریلین بلے بازوں نے محمد عامر کی خدمات سے محروم پاکستانی باؤلنگ اٹیک خصوصا یاسر شاہ کی خوب خبر لی، لیگ اسپنر نے 14 اوورز میں 124 رنز دیئے اور ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔