وارنر کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری

وارنر کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری

  

سڈنی(اے این این) آسٹریلین بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 23 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف اسکور کر ڈالی۔پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں چھکے چوکوں کی بھرمار کر کے سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر دوسری اننگز میں زیادہ خطرناک موڈ میں نظر آئے اور آتے ہی وکٹ کی چاروں جانب رنز اسکور کرنا شروع کر دیے۔انہوں نے تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے اور صرف 23 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین نصف سنچری نہ بنا سکے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے کپتان مصباح الحق کے پاس ہے جنہوں نے آسٹریلیا ہی کے خلاف 21 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔البتہ انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بروس یارڈلی کے پاس تھا جنہوں نے 29 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -