ٹاپ سیڈ جوڑی کو ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

ٹاپ سیڈ جوڑی کو ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست

  

برسبین(اے پی پی) آسٹریلیا کے تھاناسی کوکی ناکیس اور انکے آسٹریلوی جوڑی دار جارڈن تھامپسن برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے سمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ہیوز ہربرٹ اور انکے فرانسیسی جوڑی دار نکولس مہوٹ کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔ تفصیلات کے مطابق برسبین میں شروع ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں آسٹریلیا کے تھاناسی کوکی ناکیس اور انکے آسٹریلوی جوڑی دار جارڈن تھامپسن نے آسٹریلیا کے ہیوز ہربرٹ اور انکے فرانسیسی جوڑی دار نکولس مہوٹ کو پہلے سیٹ میں 1-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سیٹس میں 6-4 اور 10-7 سے اپ شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -