سکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیشنل ہاکی لیگ بھی ملتوی

سکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیشنل ہاکی لیگ بھی ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اے این این)پہلی انٹرنیشنل پاکستان ہاکی لیگ ایک بار پھر التوا کا شکار ہوگئی ہے۔ لیگ میں دنیا بھر سے 30 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایونٹ کے انعقاد کیلئے حکومتی این او سی نہ مل سکا۔ فنڈز کی کمی اور ناقص اسٹرکچر کے باعث بھی مارچ اور اپریل میں شیڈول ایونٹ کروانا ممکن نہیں ہے۔ پی ایچ ایف نے لیگ کیلئے مختص کردہ تاریخوں میں قومی سنئیر ٹیم کیلئے چار ملکی ٹورنامنٹ اور اذلان شاہ کپ میں شرکت کو کنفرم دیا ہے۔ قومی ٹیم 20 مارچ کو آسٹریلیا میں چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کے بعد اپریل میں اذلان شاہ کپ میں شرکت کرے گی۔