نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20میں بھی شکست

نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20میں بھی شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 47 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ٗ میزبان ٹیم نے بنگلہ دیش کو 196 رنز کا ہدف دیا ٗجواب میں مہمان ٹیم 18.1 اوورز میں 148 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ٗ کولن منرو کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے کولن منرو کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے، کولن منرو نے 54 گیندوں پر سات چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی شانداراننگز کھیلی۔
، اس طرح وہ ٹی 20 میں سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے بلے باز بن گئے ٗ ٹام بروس نے ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔ روبل حسین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ٗبنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں 148 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ٗ صابر حسین 48 اور سومیا سرکار 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ٗایش سودی نے تین جبکہ بین ویلر اور کین ولیمسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ٗمنرو کو مرد میدان قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا۔